کراچی۔16دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے مزید 3 پلیئرز کے کووڈ 19 کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ہفتہ سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کا اعلان جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیا۔ جمعرات کی صبح پی سی بی کووڈ19 پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے باقی …
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کووڈ 19 مسائل کی وجہ سے ملتوی

مزید خبریں
کراچی۔16دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے مزید 3 پلیئرز کے کووڈ 19 کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ہفتہ سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کا اعلان جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیا۔
جمعرات کی صبح پی سی بی کووڈ19 پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے باقی 15 کھلاڑیوں اور چھ معاون اہلکاروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے تمام 21 ممبران کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔
اس طرح جمعرات کا T20 انٹرنیشنل شیڈول کے مطابق کھیلا گیا۔ون ڈے کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سیریز جو کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، ملتوی کر دی جائے۔
اب یہ سیریز جون 2022 میں کھیلی جائے گی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ کوالیفکیشن میچوں کے لیے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا مساوی موقع فراہم کرے گا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سیریزکے بہترین انتظامات پر پی سی بی کا شکریہ اداکیا اور جون 2022 میں ون ڈے سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔








