کراچی۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی۔20 میچ( کل )جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا، پاکستان کو کالی آندھی کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی -20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز جبکہ دوسرے ٹی -20 میچ میں 9 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے …
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی۔20 میچ کل کھیلا جائےگا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل

مزید خبریں
کراچی۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی۔20 میچ( کل )جمعرات کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا، پاکستان کو کالی آندھی کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم نے پہلے ٹی -20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز جبکہ دوسرے ٹی -20 میچ میں 9 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ مہمان ٹیم کی کمان شائی ہوپ سنبھالیں گے۔ گرین شرٹس ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ میں بھی شکست دےکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔








