پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 ستمبر کو کھیلا جائیگا

دبئی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 ستمبر کو انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 ستمبر کو انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔