پاکستان اور چین نے 6 مختلف معاہدوں پر دستخط کردئیے

بیجنگ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان اور چین نے ہفتہ کو مین لائن ون ریل ٹریک اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے 6 مختلف معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف اور چین کے وزیراعظم لی کیان نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سلک روڈ …

بیجنگ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان اور چین نے ہفتہ کو مین لائن ون ریل ٹریک اور حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے 6 مختلف معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف اور چین کے وزیراعظم لی کیان نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور 21 ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے اقدام کا فریم ورک ‘ گوادر ایئر پورٹ وغیرہ کے لئے 1.5ارب آر ایم بی کی لاگت کا اقتصادی اور تکنیکی تعاون ‘ایم ایل ون اپ گریڈیشن اور پاکستان کے شہر حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام پر عملدرآمد کا فریم ورک معاہدہ ‘ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام اور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر عملدرآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت ‘ گوادر ایئر پورٹ کے لئے 0.8ارب آر ایم بی کی مالیت کا اقتصادی اور تکنیکی تعاون کا معاہدہ اور مشرقی شاہراہ کی تعمیر کے لئے 1.1 ارب آر ایم بی کے اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔

Leave a Reply