پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چینی خارجہ امور سٹڈیز کے صدر چن یاچنگ نے ایم او یو پر دستخط کئے اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے تعاون میں اضافے …

پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چینی خارجہ امور سٹڈیز کے صدر چن یاچنگ نے ایم او یو پر دستخط کئے

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان ماہرین کے تبادلوں، ریسرچ اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے حوالے سے تعاون میں اضافے کی غرض سے معاہدہ طے پاگیا۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چینی خارجہ امور سٹڈیز یونیورسٹی کے صدر چن یاچنگ نے منگل کو بیجنگ میں ایم او یو پر دستخط کئے۔چین میں پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملک ریسرچ،ماہرین کے تبادلوں اور نوجوان سفارتکاروں کی تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے ملکر کام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فارن سروس اکیڈمی اور چینی خارجہ امور سٹڈیز یونیورسٹی کے مابین دوساتانہ تعلقات گہرے اور خوشگوار تعلقات ہیں اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان سفارتکاروں کو چین زبان،ثقافت اور تاریخ سیکھنے کیلئے اسی یونیورسٹی کو بھیجا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پانچ پاکستان سفارتکار یہاں تربیت حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پر دستخط کے بعد دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔