اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور چین نے ووکیشنل تربیت کے اداروں کے لیے سازوسامان اور دیگر اشیاء کی فراہمی کے لئے لیٹر آف ایکسچینج پر دستخط کردیئے ۔ اس ضمن میں تقریب بدھ کویہاں وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ منصوبے کے تحت ،چین پاکستان کے قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن کے ذریعہ ملکی تربیتی سکولوں اور اداروں کو تربیت کا سامان مہیا …
پاکستان اور چین نے ووکیشنل اداروں کو سازوسامان کی فراہمی کے لئے لیٹر آف ایکسچینج پر دستخط کردیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور چین نے ووکیشنل تربیت کے اداروں کے لیے سازوسامان اور دیگر اشیاء کی فراہمی کے لئے لیٹر آف ایکسچینج پر دستخط کردیئے ۔ اس ضمن میں تقریب بدھ کویہاں وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ منصوبے کے تحت ،چین پاکستان کے قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن کے ذریعہ ملکی تربیتی سکولوں اور اداروں کو تربیت کا سامان مہیا کرے گا جس کی مالیت 4 ملین امریکی ڈالر (لگ بھگ 650 ملین روپے) ہے۔ تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر یاو ژنگ اور پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے قونصلر نے شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی سکریٹری نور احمد نے لیٹرپر دستخط کیے۔پاکستان میں چین کے سفیر نے پاکستان میں معاشرتی و اقتصادی ترقی کے لئے حکومت چین کی طرف سے جاری تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں غریب طبقے کی معاشرتی بہبود، وزیر اعظم کی کم لاگت والی ہاو¿سنگ اسکیم میں تعاون اور زرعی اعانت کے ذریعہ دیہی معیشت کو فروغ دینے میں تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کو کورونا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے معاونت کاسلسلہ بھی جاری رکھے گا ،انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے کیڑے مار ادوایات اور سامان مہیا کیا ہے۔چینی سفیر نے کوورنا کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود ، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زون میں ایکسپورٹ پر مبنی صنعت کے قیام اور دیگر منصوبوں پر جاری کام کوسراہا۔ سکریٹری اقتصادی امورڈویژن نے چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے لئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پرفریقین نے معاشی و اقتصادی ِ اہداف کے حصول کیلئے کام جاری کھنے کیلئے مل کرکام کرنے سے اتفاق کیا۔








