پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون سے پاکستان خطے میں پیداواری مرکز بن جائیگا

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون سے پاکستان خطے میں پیداواری مرکز بن جائیگا ،صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے، چین کی صنعت پاکستانی صنعت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ تجربہ مہارت اور سیکھنے کے مواقع لائے گی، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے پاکستان کا صنعتی شعبہ …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون سے پاکستان خطے میں پیداواری مرکز بن جائیگا ،صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے، چین کی صنعت پاکستانی صنعت کے لئے خطرہ نہیں بلکہ تجربہ مہارت اور سیکھنے کے مواقع لائے گی، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے پاکستان کا صنعتی شعبہ مستحکم ہوگا، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے بے روزگاری کا خاتمہ، مختلف شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔ بدھ کو وزارت منصوبہ بندی ترقی کے حکام نے اے پی پی کو بتاےا کہ ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ، چھٹی جے سی سی اجلاس میں پاک چین صنعتی تعاون کے شعبے میں کام مزید تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply