پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کینولا کی درآمد کے حوالے سے فائٹو سینیٹری ضوابط کے پروٹوکول پر دستخط

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وزیراعظم آفس میں کینیڈا سے پاکستان خوراک، فیڈ اور پراسیسنگ کے لیے درآمد کیے جانے والے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کے فائیٹو سینیٹری درآمدی تقاضوں سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کیے۔ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وزیراعظم آفس میں کینیڈا سے پاکستان خوراک، فیڈ اور پراسیسنگ کے لیے درآمد کیے جانے والے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کے فائیٹو سینیٹری درآمدی تقاضوں سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کیے۔ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس پروٹوکول کے تحت کینیڈا سے درآمد کیے جانے والے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کے لیے نباتاتی تحفظ سے متعلق درآمدی تقاضے طے کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زراعت اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

مزید خبریں