پاکستان اور ہنگری کا معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ہنگری نے معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے منگل کو وزارت خارجہ امور میں منعقدہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے مرحلے کے موقع پر پایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ)ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ ہنگری کے …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ہنگری نے معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے منگل کو وزارت خارجہ امور میں منعقدہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے مرحلے کے موقع پر پایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ)ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی وفد جبکہ ہنگری کے نائب سیکرٹری خارجہ و تجارت سلوسٹر بوس نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کا تفصلی جائزہ لیا اور بالخصوص معیشت اور تجارتی شعبوں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔اجلاس کے دوران علاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہنگری کے نائب سیکرٹری خارجہ نے طارق فاطمی سے بھی ملاقات ۔معاون خصوصی نے انہیں پاکستان کی پر امن ہمسائیگی کی پالیسی سمیت افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے بریف کیا۔

Leave a Reply