پاکستان اور یورپی یونین نے ٹیرف ریٹ کوٹہ کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیئے

برسلز۔3فروری (اے پی پی):پاکستان اور یورپی یونین نے ٹیرف ریٹ کوٹہ (ٹی آر کیو) کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کا مقصد برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد دو طرفہ تجارت میں تسلسل، پیش بینی اور قانونی یقین دہانی کو یقینی بنانا ہے۔ بیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق برسلز میں دستخط کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب …

برسلز۔3فروری (اے پی پی):پاکستان اور یورپی یونین نے ٹیرف ریٹ کوٹہ (ٹی آر کیو) کی تقسیم سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کا مقصد برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد دو طرفہ تجارت میں تسلسل، پیش بینی اور قانونی یقین دہانی کو یقینی بنانا ہے۔

بیلجیئم میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق برسلز میں دستخط کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ یہ معاہدہ تکنیکی تعاون کے فروغ، معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے

کثیرالجہتی نظام سے وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی تجارتی نظام کے لیے مشترکہ عزم کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

 

مزید خبریں