اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر42فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو10.14ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42فیصد کم ہے۔ گزشتہ …
پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں 42فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈکے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر42فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کو10.14ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو17.57ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ پہلی ششماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی35.73 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 61.93 روپے تھی۔بیان کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 7.57ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو7.87ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 26.68روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 27.73 روپے تھی۔








