اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع اور خود مختاری پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ کئے بغیر امن کیلئے پرعزم ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امن کے حوالہ سے پرعزم ہیں، اس حوالہ سے اپنی صلاحیت اور خواہش دونوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اس …
پاکستان اپنے دفاع اور خود مختاری پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ کئے بغیر امن کیلئے پرعزم ہے وزیر خزانہ اسد عمر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع اور خود مختاری پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ کئے بغیر امن کیلئے پرعزم ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امن کے حوالہ سے پرعزم ہیں، اس حوالہ سے اپنی صلاحیت اور خواہش دونوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اس وقت تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں، اب دونوں ممالک کی قیادت پر منحصر ہے کہ دونوں ملکوں کو امن و خوشحالی یا جنگ میں سے کس طرف لے کر جاتے ہیں۔








