پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے آج فیصل آباد میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے کنسلٹنسی خدمات کے معاہدے پر دستخط کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فیصل آباد میں گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے کنسلٹنسی معاہدے پر دستخط کردیئے

مزید خبریں
کراچی۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے آج فیصل آباد میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے کنسلٹنسی خدمات کے معاہدے پر دستخط کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ معاہدہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پی اے اے، اے وی ایم ذیشان سعید اور غیر ملکی کنسلٹنٹ فرم’’ دار الحندس‘‘ کے کنٹری منیجر رامی بیدون نے دستخط کیا۔ بدھ کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق تقریب کراچی میں (پی اے اے) ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کنسلٹنٹ اس منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، ماسٹر پلاننگ اور ڈیزائن سمیت جامع خدمات فراہم کرے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس انجینئر صادق الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر سمیر سعید، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر غلام عباس شیخ، ڈائریکٹر فنانس حافظ ثاقب بٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایس پی) انجینئر شہزاد اصغر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈیزائن انجینئر فیض اللہ خٹک اور پی اے اے کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔یہ منصوبہ دار الحندس، عثمانی اینڈ کمپنی، آر ایم جے ایم عثمانی، اور (ایشین کنسلٹنگ انجینئرز) پر مشتمل مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے تحت انجام دیا جائے گا، جس میں دار الحندس لیڈ جے وی پارٹنر ہے۔ یہ اقدام فیصل آباد کے علاقے میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے اور رابطوں کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔








