اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے حوالہ سے مشترکہ ورکنگ گروپ سے متعلق پیشرفت میں مزید اضافہ پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو تہران میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق پاک۔ایران ماہرین کے ایک اعلیٰ سطح کے مشترکہ اجلاس میں پایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ …
پاکستان ایران میں سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کے توسط سے معلومات کے تبادلوں میں گہری دلچسپی لے رہا ہے،رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کے حوالہ سے مشترکہ ورکنگ گروپ سے متعلق پیشرفت میں مزید اضافہ پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو تہران میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق پاک۔ایران ماہرین کے ایک اعلیٰ سطح کے مشترکہ اجلاس میں پایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان انتہائی خوشگوار اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین ماہرین، تجاویز اور معلومات کے تبادلوں کے ساتھ تعاون کے پروگراموں پر عملدرآمد جاری ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تحقیق و ترقی اور نالج اکانومی کو فروغ دینے کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کے قیام میں تیزی سے پیشرفت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی پارکس سے متعلق انٹر اسلامک نیٹ ورک کے ساتھ روابط استوار کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایران میں سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کے توسط سے معلومات کے تبادلوں میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔








