پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو چھٹے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 152 رنز سے ہرا کر سیریز 6-0 سے کلین سویپ کرلی، معین اسلم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو چھٹے اور آخری میچ میں 152 رنز سے شکست دیکر 6 ٹی 20 میچوں کی سیریز 6-0 سے کلین سویپ کرلی۔ معین اسلم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ گزشتہ روز عجمان اوول …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو چھٹے اور آخری میچ میں 152 رنز سے شکست دیکر 6 ٹی 20 میچوں کی سیریز 6-0 سے کلین سویپ کرلی۔ معین اسلم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ گزشتہ روز عجمان اوول کرکٹ گراﺅنڈ دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔ معین اسلم نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 131 رنز سکور کئے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ محسن خان 31، راشد 44 اور ظفر اقبال نے 22 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی۔ سیم مورے 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے بدر منیر، ساجد نواز، محسن خان اور محمد شاہ زیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، معین اسلم کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ سیریز کے اختتام پر B ون کیٹیگری میں ظفر اقبال، B ٹو کے بدرمنیر اور Bتھری کے محسن خان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آخری میچ کے اختتام پر ایس ای ڈبلیو ای کے چیئرمین ڈاکٹر راشد علیم، دبئی میں پاکستان کے کونسلر جرنل پاکستان احمد امجد علی اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یہ چوتھی دوطرفہ سیریز تھی جو پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 6-0 سے اپنے نام کی۔