پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور جیو سپر کے پانچویں ورلڈ کپ کے حوالے سے معاملات طے پاگئے

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور جیو سپر کا پانچویں ورلڈ کپ کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں جس کا تحریری معاہدہ جلد متوقع ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ پانچویں ورلڈ کپ حوالے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے سید سلطان شاہ اور جیو سپر کی جانب سے محمد …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور جیو سپر کا پانچویں ورلڈ کپ کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں جس کا تحریری معاہدہ جلد متوقع ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ پانچویں ورلڈ کپ حوالے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے سید سلطان شاہ اور جیو سپر کی جانب سے محمد علی کے درمیان کراچی میں ورلڈ کپ کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں جس کا تحریری معاہدہ جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیو سپر ورلڈ کپ نے میڈیا پارٹنر کے طور پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ ورلڈ کپ کے کچھ میچز یاچند میچز جیوسپر پر براہ راست دکھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Leave a Reply