پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 2025 کیلئے ٹیم کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ (مرد) 2025 کے لیے پاکستان کی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے،چیمپئن شپ کے مقابلے دوحہ قطر میں 3 سے 13 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ پیر کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ کے لئے شاہد آفتاب …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ (مرد) 2025 کے لیے پاکستان کی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے،چیمپئن شپ کے مقابلے دوحہ قطر میں 3 سے 13 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ پیر کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایونٹ کے لئے شاہد آفتاب کوالیفائنگ رائونڈ (آخری 64)،محمد سجاد کوالیفائنگ رائونڈ (آخری 64)،اسجد اقبال براہ راست کوالیفائر،محمد آصف براہ راست کوالیفائر اور محمد حسنین اختر براہ راست کوالیفائر کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ آفیشل میں نوید کباڈیا بطور ڈیلگیٹ اور آفیشیٹنگ ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

محمد آصف بطور دفاعی چیمپئن براہ راست آخری 48 میں کوالیفائی کر گئے ہیں جبکہ اسجد اقبال نے گزشتہ سال آخری 16 ناک آئوٹ رائونڈ میں کارکردگی کی بنیاد پر براہ راست کوالیفکیشن حاصل کی۔ اسی طرح محمد حسنین اختر نے بطور موجودہ ورلڈ انڈر 17 چیمپئن (2025) براہ راست آخری 48 میں جگہ بنائی ہے۔قومی کھلاڑیوں کا پریکٹس و تربیتی کیمپ اس وقت جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری ہے جہاں کھلاڑی روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مشق کر رہے ہیں تاکہ ان مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کو امید ہے کہ قومی کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید خبریں