اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔ بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا …
پاکستان بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔ بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اس کی مضبوط ساکھ کی پہچان اور شراکت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ جنگ بندی، رواداری، احترام، آفاقیت، اتفاق رائے کی تعمیر اور مشغولیت کی بنیاد پر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔








