اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) مستحق طالب علمو ں کو تعلیمی وظائف کے اجراءکے لیے پاکستان بیت المال کاگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ منجمنٹ اکاو¿ٹینٹس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان بیت المال کے صدر دفتر اسلام آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی موجودگی میں ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی پاکستان بیت المال ڈاکٹر ظفر خان صفدر اور …
پاکستان بیت المال کا تعلیمی وظائف کے لیے پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ منجمنٹ اکاو¿ٹینٹس کے ساتھ معاہدہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) مستحق طالب علمو ں کو تعلیمی وظائف کے اجراءکے لیے پاکستان بیت المال کاگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ منجمنٹ اکاو¿ٹینٹس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان بیت المال کے صدر دفتر اسلام آباد میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی موجودگی میں ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی پاکستان بیت المال ڈاکٹر ظفر خان صفدر اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسحاق نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت پاکستان بیت المال کی طرف سے ہر سال پوسٹ گریجویٹ کالج کے مستحق طالب علموں کو فیس کی مد میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ بعد ازاں انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکاو¿ٹینٹس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طالب علموں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی سوچ کی روشنی میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے پاکستان بیت المال سماجی تحفظ کے میدان میں لازوال خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے طالب علموں کو تاکیدکی کہ وہ اپنی زندگی کو بامقصد بناتے ہوئے ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے میدان میں آکر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ تقریب سے چئیرمین آئی۔سی۔ایم۔اے عادل امین اور اعزازی سیکرٹری شہزاد ملک نے بھی خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے اس اقدام کی وجہ سے بہت سے مستحق اور ہونہار طالب علم وسائل کی کمی وجہ سے اپنا تعلیمی سفر ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ تقریب کے آخر میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور چئیرمین آئی۔سی۔ ایم۔اے عادل امین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔








