اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ، ہمارے اتحادی واضح طور پر مذاکرات کے حق میں ہیں، ملک کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سپیکر کے چیمبر …
پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ، ہمارے اتحادی واضح طور پر مذاکرات کے حق میں ہیں، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ، ہمارے اتحادی واضح طور پر مذاکرات کے حق میں ہیں، ملک کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سپیکر کے چیمبر میں آئے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔
پہلے ایک ٹورنامنٹ کا اعلان ہوتا ہے پھر ٹیمیں بنتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ سپیکر نے حل کرنا ہے ۔پی ٹی آئی اپنی گزارشات سپیکر کے سامنے رکھے تو معاملہ حل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی معاملہ ایسا نہیں جو مذاکرات کے ذریعے حل نہ ہو ، مذاکرات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے، تحریک انصاف خود کنفیوژن کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کے دو دھڑے الگ الگ باتیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات اپنے بانی کی آشیرباد سے ہی کرے گی۔








