پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018ءکے لئے پارٹی منشور کا اعلان کردیا

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018ءکے لئے اپنے پارٹی منشور کا اعلان کردیا جس میں نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی‘ ٹیکسوں میں کمی اور محصولات میں اضافہ ‘ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی‘ ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی‘ پانی‘ صحت‘ تعلیم‘ خارجہ پالیسی‘ دفاع ‘ بدعنوانی کا خاتمہ اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018ءکے لئے اپنے پارٹی منشور کا اعلان کردیا جس میں نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی‘ ٹیکسوں میں کمی اور محصولات میں اضافہ ‘ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی‘ ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی‘ پانی‘ صحت‘ تعلیم‘ خارجہ پالیسی‘ دفاع ‘ بدعنوانی کا خاتمہ اور سرکاری اداروں میں اصلاحات سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ پیر کو یہاں پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کئے اور ترقیاتی فنڈز کا 30 فیصد حصہ مختص کیا۔ پولیس کوغیر سیاسی بنایا اور اہلیت کی بنیاد پر پیشہ وارانہ نظام نافذ کیا۔ صحت کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا ،ستر فیصد مستحق گھرانوںکو صحت انصاف کارڈ فراہم کیے اور ہسپتالوں میں پانچ ہزار بستروں کااضافہ کیا۔ تعلیم کیلئے کم از کم بیس فیصدسالانہ بجٹ فراہم کیا، اہلیت کی بنیاد پر ستاون ہزار اساتذہ بھرتی کیے اوردس ہزار سکول ، سنتالیس کالجز اور دس یونیوسٹیاں قائم کیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے گئے۔ اسی طرح 168 نئے قوانین جن میں رائیٹ ٹو انفارمیشن اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز اینڈ ہیومن رائیٹ ایکٹ شامل ہیں منظور کیے۔انتظامی ڈھانچے کی اصلاح سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نیب کو خودمختار بنائیں گے اور کرپشن کے تمام مقدمات کا پیچھا کرینگے۔ ہم عوام کو بااختیار بنائیں گے اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے اختیارات اور فیصلہ سازی گاوں کی سطح تک منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پختونخوا کی طرز پر غیر سیاسی پولیس کاماڈل دیگر صوبوں میں بھی متعارف کروائیں گے۔ شہریوں کو فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے ہم عدالتی اصلاحات کا جامع پروگرام شروع کریں گے۔

مزید خبریں