پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دورکی پہلی نو سہہ ماہیوں کے دوران سابقہ حکومت کی آخری 9 سہ ماہیوں کے مقابلے میں 48 فیصد کم بیرونی قرض لئے‘ مشیر خزانہ کاٹویٹ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کی پہلی نو سہہ ماہیوں کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی آخری 9 سہہ ماہیوں کے مقابلے میں 48 فیصد کم بیرونی قرض لئے۔ ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کی پہلی نو سہہ ماہیوں کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی آخری 9 سہہ ماہیوں کے مقابلے میں 48 فیصد کم بیرونی قرض لئے۔ ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران ، پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مقابلے میں 78 فیصد زیادہ قرض بھی دیئے ہے۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19کے درپیش چیلنجوں کے باوجود پاکستان کا صنعتی شعبہ فروغ پا رہا ہے کیونکہ ٹیکسٹائل اور آٹو سیلز سمیت بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹری (ایل ایس ایم آئی) فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پی ٹی آئی کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری 9 کوارٹرز کے مقابلے میں پہلی 9 سہہ ماہیوں میں 48 فیصد کم بیرونی قرضےلئے جبکہ 78 فیصد زائد قرض کی خدمات فراہم کیں۔ مشیر نے ٹویٹ میں کہا کہ کوویڈ۔19 کے درپیش چیلنجوں کے باوجود ، پاکستان کا صنعتی شعبہ فروغ پزیر ہے۔ ایل ایس ایم ، ٹیکسٹائل کی صنعت اور آٹوز کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ مشیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار بھی شیئر کئے جس میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2016 سے جون 2018 تک مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مجموعی بیرونی قرضے 24.8 بلین ڈالر تھا جبکہ پی ٹی آئی کے جون 2018 سے ستمبر 2020 تک کے دورانیے میں مجموعی بیرونی قرض 18.5 ڈالر رہا۔ زیر جائزہ مسلم لیگ (ن) کی دورمیں مجموعی واجبات کا اثر 31.1 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے زیرجائزہ اس عرصے میں مجموعی طور پر واجبات کا اثر 16.1 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ کے اس عرصےمیں بیرونی قرضے (اصولی + سود) 16.7 بلین ڈالر رہا جبکہ تحریک انصاف کے زیرجائزہ 9 سہہ ماہی مدت کے دوران یہ 29.7 ارب ڈالر رہے۔ دریں اثنا پاکستان بیورو آف شماریات کے تازہ ترین اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر 2020 میں گذشتہ ستمبر کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی نمو میں 7.65 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2020-21) کے دوران اس میں 4.81 فیصد اضافہ ہوا ۔ سال بہ سال بنیاد پر ، غیر دھاتی معدنیات کی مصنوعات میں ستمبر 2020 میں 21 فیصد ، دواسازی میں 20 فیصد ، خوراک میں 10 فیصد ، آٹوز میں 28 فیصد ، ٹیکسٹائل میں 2.5 فیصد ، کھادوں میں 8 فیصد ، کاغذ اور گتے میں12 فیصد ، کیمیکل میں 8 فیصد اور ربڑ کی مصنوعات میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب، کاروں کی فروخت میں اکتوبر 2019 کے دوران 10853 یونٹس سے بڑھ کر اکتوبر 2020 میں 14054 ہوگئی ہے جو 29 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔ اسی طرح ، موٹرسائیکلوں کی فروخت میں بھی 12 فیصد کا اضافہ ہوا ، جو گزشتہ اکتوبر کے 156872 یونٹوں سے بڑھ کر اکتوبر 2020 میں 175294 یونٹ ہوگئی ہے جبکہ ٹریکٹروں کی فروخت 288 سے بڑھ کر 4482 ہوگئی ہے ، جس میں 57 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور ٹرک اور بسوں کی فروخت 349 یونٹوں سے بڑھ کر 388 یونٹس ہوگئی ہے جس میں11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔