اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کو کور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر کی کورکمیٹی میں شمولیت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ خان نیازی کی …
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں توسیع، معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کمیٹی میں شامل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کو کور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر کی کورکمیٹی میں شمولیت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اﷲ خان نیازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔








