اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی …
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے وزیراعظم ہاﺅس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد,وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین ،پارلیمنٹیرینز دیگر اہم شخصیات اورنعیم الحق (مرحوم) کے اہلخانہ کی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے پیر کو وزیراعظم ہاﺅس میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینٹیر فیصل جاوید ، کراچی سے آئے ہوئے نعیم الحق (مرحوم) کے اہلخانہ ،وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین ،پارلیمنٹیرین سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نعیم الحق کی روح کے ایصال ثواب ، مغفرت ،بلند درجات کے لئے دعا کرائی ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے ملکی سالمیت ،استحکام اور بقاءکے لئے بھی خصوصی دعا کرائی ۔نعیم الحق (مرحوم ) کا شمار پی ٹی آئی کے بانی کارکنان میں ہوتا تھا اوروہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی تھے ۔








