پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء نعیم الحق انتقال کرگئے

کراچی۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔ نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف سندھ کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نعیم الحق کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔