اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت رواں سال نوجوانوں کو ہنرمند اور خودمختار بنانے کے لئے پرعزم ہے، معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو رواں مالی سال کے دوران اصلاحات کے ثمرات ملیں گے، اس کے علاوہ پورے ملک میں غریب لوگوں کو راشن …
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت رواں سال نوجوانوں کو ہنرمند اور خودمختار بنانے کے لئے پرعزم ہے، معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو رواں مالی سال کے دوران اصلاحات کے ثمرات ملیں گے، اس کے علاوہ پورے ملک میں غریب لوگوں کو راشن اور ہیلتھ کارڈ بھی ملیں گے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت ”یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام 2020ئ“ لا رہی ہے جس سے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا اور اس پروگرام کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران 10 ارب روپے خرچ ہوں گے جس سے لگ بھگ 1 لاکھ 70 ہزار نوجوان مستفید ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان نے پروگرام میں مدارس کے طلباءکو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے جن کو سابقہ حکومتوں نے نظرانداز کیا تھا۔ فیصل جاوید نے کہا کہ 50 سے زائد تکنیکی تعلیمی اداروں کو جلد ہی بین الاقوامی اداروں سے وابستہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے معیاراتکو بہتر بنا سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی میں اضافے کا احساس ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور ملک کے پسے ہوئے طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔








