پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کا بیان

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد نے افواج پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھرپور جواب ملنا ضروری ہے، افواج پاکستان کا ردعمل نہایت مناسب اور قومی امنگوں کے عین مطابق تھا، اقوام عالم خطے کو ناقابل تلافی نقصان سے بچانے کیلئے بھارت کی خبر …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد نے افواج پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھرپور جواب ملنا ضروری ہے، افواج پاکستان کا ردعمل نہایت مناسب اور قومی امنگوں کے عین مطابق تھا، اقوام عالم خطے کو ناقابل تلافی نقصان سے بچانے کیلئے بھارت کی خبر لیں۔ بدھ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد نے کہا کہ بھارت کو شرارت سے باز رکھنے کیلئے اسی کی زبان میں بات کرنا ضروری تھا، مودی کو سمجھایا کہ امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی حماقت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار محض انتخاب جیتنے کیلئے علاقائی اور عالمی امن داو¿ پر لگا رہی ہے، جنوبی ایشیاءمیں بھارتی شرانگیزی اقوام عالم کی تشویش میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔

Leave a Reply