پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کا انصاف ٹریڈرز ونگ کی گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) تاجر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کاروبار میں آسانی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نظامِ معیشت کی اصلاح اور کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، پیہم کوششوں اور مو¿ثر اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت سنبھل رہی ہے اور سنگین …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) تاجر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کاروبار میں آسانی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نظامِ معیشت کی اصلاح اور کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، پیہم کوششوں اور مو¿ثر اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت سنبھل رہی ہے اور سنگین نوعیت کے چیلنجز کے باوجود معیشت کے کلیدی اشاریے بہتری کی خبر دے رہے ہیں، کاروباری ماحول سازگار بنا کر معیشت کی نمو و ترقی میں تاجروں کا کردار مستحکم بنائیں گے اور معاشی خودکفالت کے بنیادی ہدف کے حصول کی جانب پیش قدمی کریں گے، انصاف ٹریڈرز ونگ تاجر برادری کو پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے منظم کرے گی اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام تاجروں تک پہنچائے گی، حلف برداری پر انصاف ٹریڈرز ونگ کی مرکزی گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے نیک تمناو¿ں اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے اسلام آباد میں انصاف ٹریڈرز ونگ کی مرکزی گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ حلف اٹھانے والوں میں انصاف ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر حاجی طاہر نوید، جنرل سیکرٹری محمد رفیق خان اور دیگر شامل تھے۔ اپنے خطاب میں چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت دیوالیہ پن کی دہلیز پر کھڑی تھی مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے مو¿ثر اقدامات کے نتیجہ میں یہ نہ صرف حادثے سے محفوظ رہی بلکہ درست راہ پر بھی گامزن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیہم کوششوں کے بعد تحریک انصاف کی حکومت جاری کھاتوں اور تجارت کے خساروں میں تاریخی کمی میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر اور محصولات سے ہونے والی آمدن میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی مناسب حکمت عملی اور موزوں اقدامات کے باعث موڈیز اور فچ جیسے عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے حوالے سے استحکام کی خبریں دے رہے ہیں اور کورونائ سے جنم لینے والی عالمی کساد بازاری کے باوجود معیشت بحران کی دلدل سے نکلنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائ کے باوجود پاکستان کو مکمل لاک ڈاو¿ن کی نذر کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا معقول رستہ اختیار کرکے غریب عوام اور تاجر برادری کو بڑے بحران سے بچایا گیا۔ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر کے مطابق کٹھن مرحلے سے گزرنے کے بعد ملکی معیشت اک ایسے مرحلے میں داخل ہوئی ہے جس میں نمو اور ترقی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار اور پیداواری اسباب بشمول صنعت و تعمیرات کو مکمل کھول کر تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی راہ ہموار کی ہے جس سے معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا اور روزگار کے بیش قیمت مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ تاجر برادری کو آگے بڑھ کر ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی بھرپور دعوت دیتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اپنے منشور کی روشنی میں طے شدہ اہداف ہر قیمت پر حاصل کریں گے۔ انصاف ٹریڈرز ونگ کی مرکزی گورننگ باڈی کو حلف برداری پر مبارکباد دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب حلف برداری سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر ابوالحسن انصاری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق مائر اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مصدق محمود گھمن, تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ اور تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر فرید رحمان سمیت دیگر مرکزی قائدین اور تحریک انصاف کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں