اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان میں تاریخی فتح کے بعد تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کا آغاز کیا ہے۔تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد بھی خصوصی ملاقات میں موجود تھے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے …
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان میں تاریخی فتح کے بعد تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کا آغاز کیا ہے۔تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی ہے۔مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد بھی خصوصی ملاقات میں موجود تھے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر خصوصی بات چیت کی گئی۔کسی انتخابی اتحاد کے بغیر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات لڑنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔چیف آ رگنا ئزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں،تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی مضبوط اور توانا قوت بن چکی ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں جماعت مکمل متحد اور اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ مؤثر انتخابی مہم کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر میں بھی دوتہائی اکثریت حاصل کریں گے،موزوں اور مقبولیت کے حامل امیدواروں کے تعین کیلئے جلداعلیٰ سطحی پارلیمانی بورڈ قائم کریں گے۔کارکنان تیاری کریں، جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔








