پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان کی جماعت ایک بار پھر گلگت بلتستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں اکثریت سے جیت جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عمران خان کی …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان کی جماعت ایک بار پھر گلگت بلتستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں اکثریت سے جیت جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عمران خان کی مقبولیت سے حزب اختلاف خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کاالیکشن بھاری اکثریت سے جیت جائے گی کیونکہ اس خطے کے عوام وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں پر یقین رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جما عتیں بری طرح شکست کھا جائیں گی۔فیصل جاوید نے گیلپ ریسرچ سنٹر کے حالیہ سروے کا بھی خیرمقدم کیا ہے جن میں وزیر اعظم عمران خان کوگلگت بلتستان میں سب سے زیادہ مقبول رہنما قرار دے دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی کامیاب پالیسیوں کے باعث مقبول ہے،عوام کا وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کارکردگی پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ پی ٹی آئی واضح طور پر اپنے بدعنوان مخالفین کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں شکست فاش دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کووزیراعظم عمران خان کی قیادت اور مخلصانہ پالیسیوں پر یقین ہیں اور ان کے زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دونوں کرپٹ حکومتوں نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اور لوٹ مار میں مصروف رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔