پاکستان تحریک لبیک یارسول کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

پاکستان تحریک لبیک یارسول کا احتجاج ختم کرنے کے حوالہ سے اتفاق رائے تقریباً طے پانے کے قریب ہے، مظاہرین کی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے، بحران کے خاتمہ کیلئے معاہدہ تشکیل دیا گیا ہے، معاہدہ کی تفصیلات ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عام کی جائیں گی پاکستان تحریک لبیک یارسول کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین …

پاکستان تحریک لبیک یارسول کا احتجاج ختم کرنے کے حوالہ سے اتفاق رائے تقریباً طے پانے کے قریب ہے، مظاہرین کی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے، بحران کے خاتمہ کیلئے معاہدہ تشکیل دیا گیا ہے، معاہدہ کی تفصیلات ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عام کی جائیں گی
پاکستان تحریک لبیک یارسول کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) علماءو مشائخ کی خصوصی کمیٹی اور پاکستان تحریک لبیک یارسول کے درمیان مذاکرات پورا دن جاری رہے جس کے نتیجہ میں توقع کی جا رہی ہے کہ دھرنا جلد ختم ہو جائے گا۔ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیلئے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے سربراہ پیر حسین الدین شاہ نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پاکستان تحریک لبیک یارسول کے دو ہفتہ سے زائد عرصہ سے جاری احتجاج کو ختم کرنے کے حوالہ سے اتفاق رائے تقریباً طے پانے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک لبیک یارسول کے رہنماﺅں کے ساتھ مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہوا ہے اور ہم احتجاج ختم کرنے پر آمادہ ہیں جس سے جڑواں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے حوالہ سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کی قیادت نے نہ صرف دھرنا ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ اس بحران کے خاتمہ کیلئے معاہدہ تشکیل دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں معاہدہ کو حتمی شکل دینے کیلئے حکومت کی جانب سے دستخطوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ کی تفصیلات ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عام کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک لبیک یارسول کے فیض آباد کے مقام پر دھرنے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین کے طویل دھرنے کو 17 روز ہو گئے ہیں، حکومت نے معاملہ کو پرامن طور پر حل کرنے کیلئے کئی مثبت اقدامات کئے ہیں، وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس حوالہ سے سنجیدہ کوششیں کیں جس کے نتیجہ میں اس مسئلہ کے پرامن طور پر حل ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے علماءو مشائخ سے ملاقات کے بعد مسئلہ کے حل کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی پیر حسین الدین شاہ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply