کراچی۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے ددوسرے روز میزبان ٹیم کے بیٹسمینوں نے تاحال بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی سکور 104 رنز تک پہنچادیا ہے۔ دونوں بیٹسمین گذشتہ روز کے سکور میں 71 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بدھ کو قومی ٹیم کے بلے بازوں نے بہتر کارکردگی …
پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ، پاکستان نے کھانے کے وقفہ تک اسکور میں مزید 71 رنز کا اضافہ کرلیا، مجموعی اسکور 104 ہوگیا

مزید خبریں
کراچی۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے ددوسرے روز میزبان ٹیم کے بیٹسمینوں نے تاحال بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی سکور 104 رنز تک پہنچادیا ہے۔ دونوں بیٹسمین گذشتہ روز کے سکور میں 71 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بدھ کو قومی ٹیم کے بلے بازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ روز کے سکور میں 71 رنز کا اضافہ کیاہے۔ پاکستان کی اننگ کے 45 اوورز مکمل ہوچکے ہیں۔اظہر علی نے 124 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز جبکہ فواد عالم نے 83 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان ٹیم کی پہلی وکٹ 5 رنز، دوسری وکٹ 15 رنز، تیسری وکٹ 26 رنز اور چوتھی وکٹ 27 رنز پر گری۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مارک ریم،ڈین ایلگر،فاف ڈپلیسی،راسی وینڈر سوزن،ٹیمباباوئوما،کپتان کوئنٹن ڈی کوک،جورج لینڈے، کیشیومہاراج، کاگیسورابادا ،این رچ نارٹ جی اور لیونگی گیڈی شامل ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ (ڈیبیو)،اظہر علی، کپتان بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان،فہیم اشرف، یاسر شاہ،حسین علی، نعمان علی(ڈیبیو) اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ میچ میں امپارنگ کے فرائض احسن رضا اور علیم ڈار سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر آصف یعقوب ہیں۔








