پاکستان جوڈوفیڈریشن کا اگست میں تین قومی کھلاڑیوں کو ایڈوانس ٹریننگ کیمپ کےلئے ہنگری بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاکستان جوڈوفیڈریشن نے رواں سال اگست میں تین قومی کھلاڑیوں کو ایڈوانس ٹریننگ کیمپ کے لئے ہنگری بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ تینوں کھلاڑی وہاں پر ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مسعود احمد خان نے بدھ کو اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان جوڈو فیڈریشن انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاکستان جوڈوفیڈریشن نے رواں سال اگست میں تین قومی کھلاڑیوں کو ایڈوانس ٹریننگ کیمپ کے لئے ہنگری بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ تینوں کھلاڑی وہاں پر ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کوآرڈینیٹر مسعود احمد خان نے بدھ کو اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان جوڈو فیڈریشن انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے تعاون سے قومی تین کھلاڑی شاہ حسین شاہ، قیصر خان اور آمنہ کو ایڈوانس ٹریننگ کےلئے رواں سال اگست میں ہنگری بھجوائیں گے جہاں پر کوچز انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔ قومی کھلاڑی ہنگری میں تین ماہ تک ایڈوانس ٹریننگ حاصل کریں گے۔ مسعود احمد خان نے بتایاکہ رواں سال اگست میں ہنگری میں ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ بھی کھیلی جائے گی جس میں تینوں کھلاڑی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply