اسلام آباد ۔12 اپریل(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن ایک غیر منافع بخش ‘ غیر سیاسی ‘ سماجی خیراتی ادارہ ہے جس کا مقصد سماجی اور فلاحی کاموں میں موثر کردار ادا کرنا اور خیراتی مقاصد کے لئے فنڈز جمع کرنا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر ارکان کے سوالات …
پاکستان دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن ایک غیر منافع بخش ‘ غیر سیاسی ‘ سماجی خیراتی ادارہ ہے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایوان بالا میںسوالات کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔12 اپریل(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن ایک غیر منافع بخش ‘ غیر سیاسی ‘ سماجی خیراتی ادارہ ہے جس کا مقصد سماجی اور فلاحی کاموں میں موثر کردار ادا کرنا اور خیراتی مقاصد کے لئے فنڈز جمع کرنا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن وزارت خارجہ میں گریڈ ایک سے 15 تک کے مستحق ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے اور اس کا مقصد پاکستان کی سماجی‘ اقتصادی و ثقافتی زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔








