پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خطے کے طور پر ابھر رہا ہے،افتخار علی ملک

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خطے کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ پاکستان کے لیے اپنی تجارت کو متنوع بنانے، برآمدات بڑھانے اور سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک نادر موقع ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1.4 بلین سے زیادہ …

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خطے کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ پاکستان کے لیے اپنی تجارت کو متنوع بنانے، برآمدات بڑھانے اور سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک نادر موقع ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1.4 بلین سے زیادہ آبادی، متوسط طبقے میں اضافہ اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی مانگ سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افریقی کانٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا ممالک کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی خطہ ہے، جس کے ساتھ فعال شمولیت سے پاکستان اس مارکیٹ تک ترجیحی رسائی، ٹیرف رکاوٹوں کو کم اور علاقائی ویلیو چینز میں انضمام کو ممکن بنا سکتا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ تجارت کے علاوہ افریقہ میں سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور تکنیکی تعاون کے مواقع بھی موجود ہیں۔ زراعت، صحت، تعلیم، تعمیرات اور چھوٹے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں پاکستان کی مہارت ہمارے بزنس کے لیے نئی راہیں کھول سکتی ہے۔