پاکستان دنیا کے 86 فیصد لوگوں کو ایک دوسرے سے ملانے کی وجہ سے تجارت اور صنعتی مرکز بننے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے اور علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں جغرافیائی تناظر میں سیاست، علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کے محرکات کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سرتاج عزیز نے …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے اور علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں جغرافیائی تناظر میں سیاست، علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کے محرکات کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ اور ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تزویراتی محل وقوع کی وجہ سے یورپ اور ایشیا کے درمیان پل کا کام کرتا ہے اور خطے میں تجارت، اقتصادی اور دیگر سرگرمیوں کیلئے راہداری فراہم کرتا ہے۔منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور سب کے ساتھ مل کر رہنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جغرافیائی اسٹرٹیجک محل وقوع کی وجہ سے مواقع کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑے پیمانے پر رابطے فراہم کرکے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کی اہمیت میں اضافہ کرے۔ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہمارے تمام برادر ملکوں کے ساتھ شاندار روابط ہیں۔

مزید خبریں