ماسکو ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع …
پاکستان روس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی کاروسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
ماسکو ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، کورونا وبائی صورتحال، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شروع سے افغانستان میں بدامنی کے خاتمہ اور دیرپا امن کے حصول کیلئے افغان قیادت میں افغانوں کو قبول مفاہمتی عمل پر مبنی مذاکرات کا حامی رہا ہے۔ خطہ میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو بدلنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ دونوں وزراء خارجہ کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








