کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان ریئل ٹائم انٹر بینک سیٹلمنٹ میکنزم کے ذریعے کی جانے والی بینکنگ ٹرانزیکشنز کی شرح میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پے منٹ سسٹم ریویو رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2017 کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے تحت 0.4 …
پاکستان ریئل ٹائم انٹر بینک سیٹلمنٹ میکنزم کے ذریعے کی جانے والی بینکنگ ٹرانزیکشنز کی شرح میں 3.2 فیصد اضافہ

مزید خبریں
کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان ریئل ٹائم انٹر بینک سیٹلمنٹ میکنزم کے ذریعے کی جانے والی بینکنگ ٹرانزیکشنز کی شرح میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پے منٹ سسٹم ریویو رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2017 کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے تحت 0.4 ملین ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کی مالیت 88 کھرب روپے سے تجاوز کر گئی۔رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2017 کی سہ ماہی کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 85.4 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ مالی کے دوران پی آر آئی ایس ایم کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








