سیاست کی بھوک انہیں کسی طرف کا نہیں چھوڑے گی یہ کہتے تھے دسمبر میں آر یا پار ہوگا،نہ آرہوا ہے نہ پار،وفاقی وزیر شیخ رشید

لاہور ۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کی بھوک انہیں کسی طرف کا نہیں چھوڑے گی یہ کہتے تھے دسمبر میں آر یا پار ہوگا،نہ آرہوا ہے نہ پار،اب یہ جنوری پرچلے گئے ہیں،عمران خان کے لئے خوشخبریاں ہوں گی،استعفوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،لوگوں نے اس سیاست سے بھی تنگ آجاناہے،اسلام آبادشوق سے آئیں سردی استقبال کریگی،مارچ میں سینیٹ الیکشن …

لاہور ۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کی بھوک انہیں کسی طرف کا نہیں چھوڑے گی یہ کہتے تھے دسمبر میں آر یا پار ہوگا،نہ آرہوا ہے نہ پار،اب یہ جنوری پرچلے گئے ہیں،عمران خان کے لئے خوشخبریاں ہوں گی،استعفوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،لوگوں نے اس سیاست سے بھی تنگ آجاناہے،اسلام آبادشوق سے آئیں سردی استقبال کریگی،مارچ میں سینیٹ الیکشن ہونے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہو جائے گا،عمران خان نے اسمبلی میں آ کر مذاکرات کی دعوت دی ہے، اگر اپوزیشن نے عمران خان سے بھی مذاکرات نہیں کرنے تو پھرکس سے کرنے ہیں،کسی اورسے مذاکرات کرنے ہیں تونواز شریف کابیانیہ تو ان کیخلاف ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تاش چھاتی کے ساتھ لگاکرکھیلتی ہے،پی ڈی ایم بندگلی میں جارہی،بندگلی کے آگے گڑھاہے،ممبرپارٹی لیڈروں کے نام استعفے دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور سے5دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کومحفوظ رکھاہے،آپ چاہتے ہیں کہ غریب کابچہ خودکشی کرے، انہوں نے کہا کہ 2021جوڈو کراٹے کا سال ہے اس میںبینکاک کے شعلے بھی ہوسکتے ہیں اور بغداد کی راتیں بھی ہوسکتی ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملکی سالمیت کوداوپرلگاناچاہتے ہیںایسانہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ 13دسمبرکے بعدعمران خان کے لئے خوشخبری کے دن دیکھ رہاہوں،عمران خان نے کہاحکومت چھوڑدوں گااین آراونہیں دوں گا،آصف زرداری چھٹابحری بیڑا حالات کی نوعیت سے واقف ہے کچھ لوگ انتشارپھیلانے کے لئے سرمایہ کاری کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کوئی حرکت کی توپاکستان سبق سکھائے گا، شیخ رشید نے کہا کہ چھوٹے موٹے کیسز ہلکی پھلکی موسیقی ہیں،ڈریں اس وقت سے جب اصل کیسزہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلطی ہوگئی نوازشریف ہاتھ سے نکل گیابزنس مین چالاک ہوتاہے،ن سے ش کا بڑاگروپ بنے گا،مہنگائی پرقابوپایا،چینی ،آٹاکی قیمت کم ہوئی،عمران خان مینارپاکستان سے اوپرگیاتھا،یہ نیچے آئیں گے۔