فیصل آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے سلسلے میں ریسکیو 1122 فیصل آباد نے موثر و جامع پلان تشکیل دیدیا۔ ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ 1122 فیصل آباد کی تمام ٹیمیں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران مکمل ہائی الرٹ پر رہیں گی، عوام کی جان و مال کے تحفظ، …
پاکستان ساؤتھ افریقہ میچز، ریسکیو 1122 فیصل آباد کی جانب سے جامع پلان تشکیل

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے سلسلے میں ریسکیو 1122 فیصل آباد نے موثر و جامع پلان تشکیل دیدیا۔ ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ 1122 فیصل آباد کی تمام ٹیمیں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران مکمل ہائی الرٹ پر رہیں گی، عوام کی جان و مال کے تحفظ، فوری امداد اور ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے مو ثر اور جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ جدید ترین ایمرجنسی وہیکلز، ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو موٹر بائیکس کو اقبال اسٹیڈیم کے اندر، باہر اور اطراف کے اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
کسی بھی ممکنہ حادثے، طبی ایمرجنسی یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے تمام ریسکیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر احتشام واہلہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہمیشہ عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے۔ بین الاقوامی سطح کے اس اہم ایونٹ کے دوران فیصل آباد کی ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ موقع پر موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں عوام کو فوری، محفوظ اور معیاری امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میچ کے دوران نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ایمرجنسی نمبر 1122 پر اطلاع دیں تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے۔








