پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز،پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں،کل پریکٹس کریں گی

فیصل آباد۔ 02 نومبر (اے پی پی):پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز،پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں،کل پریکٹس کریں گی۔پی سی بی حکام نے بتایا کہ پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں۔ ٹیموں کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں سٹیٹ گیسٹ کی وی وی …

فیصل آباد۔ 02 نومبر (اے پی پی):پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز،پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں،کل پریکٹس کریں گی۔پی سی بی حکام نے بتایا کہ پاکستان ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں۔ ٹیموں کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں سٹیٹ گیسٹ کی وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ائیرپورٹ سے ہوٹل تک روٹ کو دونوں سائیڈز سے کارڈن کیا گیا ہے۔

پس سی بی حکام نے بتایا کہ ساؤتھ آفریقہ کی کرکٹ ٹیم کل بروز پیر سہہ پہر 2 بجے سے 5 بجے تک قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل شام 6 بجے پریکٹس کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 4 نومبر بروز منگل کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ مقامی وقت کے مطابق میں سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔