پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے پیر کو پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں چیئرمین سائنس فاﺅنڈیشن محمد اشریف نے پی ایس ایف کی طرف سے کئے جانے والے کئی اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں مختصراً بتایا۔ چیئرمین نے بتایا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے مختلف …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے پیر کو پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں چیئرمین سائنس فاﺅنڈیشن محمد اشریف نے پی ایس ایف کی طرف سے کئے جانے والے کئی اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں مختصراً بتایا۔ چیئرمین نے بتایا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے مختلف منسلک شعبوں کی طرف سے زبردست کام کیا گیا ہے لیکن اس کو ملک سماجی و اقتصادی ترقی میں احسن طریقے سے نافذ نہیں کیا جا رہا جو ہر سائنسی کوشش کا حتمی مقصد ہے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نے پی ایس ایف کے تحت متعدد تحقیقی بنیادوں پر لاگو منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ادارے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ چیمپر آف کامرس اور صنعتی شعبہ کو تحقیقاتی بنیاد پر سائنسی منصوبوں میں مشترکہ طور پر شامل ہونا چاہئے اور نجی منصوبوں میں فعال ہوں اور ان منصوبوں کے تحفظ کےلئے صنعتی کمیونٹی کو فروغ دیں۔ چیئرمین نے چین ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ تحقیق و ترقی کی بنیاد پر شمولیت کو سراہا۔