اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدھ کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف متحد ہونا ہے۔ یہ پائیدار ترقی کے اہداف 2030کومقدم رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف عالمی جنگ کی حوصلہ افزائی کا بھی دن ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے خصوصی پروگراموں، تقاریب، سیمینارز اور واکس …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدھ کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف متحد ہونا ہے۔ یہ پائیدار ترقی کے اہداف 2030کومقدم رکھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف عالمی جنگ کی حوصلہ افزائی کا بھی دن ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے خصوصی پروگراموں، تقاریب، سیمینارز اور واکس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ کے پیغام کو مختلف ڈراموں اور بینرز کے ذریعے عوام تک پہنچایا گیا۔ 31 اکتوبر 2003کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کی توثیق کی اور 9 دسمبر کو بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کو منانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ کنونشن 2005سے نافذ العمل ہے۔








