پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن منایا گیا

اکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن اتوار 24 مئی کو منایا گیا۔ پاکستان کا قومی جانور مارخور گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے جبکہ مارخور افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن اتوار 24 مئی کو منایا گیا۔ پاکستان کا قومی جانور مارخور گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے جبکہ مارخور افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ قدرتی وسائل کے تحفظ کے بین الاقوامی ادارے (آئی یو سی این) کے مطابق مارخور کا شمار ایسے جانوروں میں ہوتا ہے جن کو معدومیت کے خطرات لاحق ہیں۔ ۔ اس دن کو منانے کا مقصد مارخور اور اس کی نایاب نسل کو معدومی سے بچانے کے لیے عالمی سطح پر شعور بیدار کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت دیگر 8 ممالک کی قرارداد پر ہر سال 24 مئی کو یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ قرارداد کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد مارخور کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ پر توجہ مبذول کرانا ہے۔ مارخور کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ مارخور کی نسل کو درپیش معدومی کے خطرات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں