اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا 'اس مرتبہ پہلی بار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس دن کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کی سطح پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی ' وفاقی وزراء 'ارکان پارلیمنٹ ، معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا ‘اس مرتبہ پہلی بار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس دن کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہائوس کی سطح پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی ‘ وفاقی وزراء ‘ارکان پارلیمنٹ ، معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اخوت فائونڈیشن ‘ حبیب فائونڈیشن ‘ سائیٹ سیور اور یو این ڈی پی کے نمائندوں اور ملک بھر سے خصوصی طور پر مدعو کئے گئے خصوصی افراد نے شرکت کی۔تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے میں معذور افراد کے لئے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں قانون سازی کی جائے گی ‘ مقررین کا کہنا تھا تھا کہ خصوصی افراد معذور نہیں ہوتے بلکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق میں کوئی کمی نہیں چھوڑی کمی ہمارے معاشرتی رویوں میں جو ہمیں دور کرنا ہوگی۔اس موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری طور پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔








