پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کے تحفظ کا عالمی دن جمعہ کومنایا گیا

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کے تحفظ کا عالمی دن جمعہ 20مارچ کومنایا گیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں خوبصورتی کا باعث بننے والی چڑیوں کی تیزی سے معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔چڑیا ایک خوبصورت پرندہ ہے اور علی الصبح اس کی چہچہاہٹ ایک عجیب سماں پیدا کرتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ،فصلوں …

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کے تحفظ کا عالمی دن جمعہ 20مارچ کومنایا گیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں خوبصورتی کا باعث بننے والی چڑیوں کی تیزی سے معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔چڑیا ایک خوبصورت پرندہ ہے اور علی الصبح اس کی چہچہاہٹ ایک عجیب سماں پیدا کرتی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ،فصلوں پر زہریلی ادویات کے چھڑکائواور دیگر مختلف مسائل سے چڑیوں کی کئی نسلیں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں چڑیوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 20مارچ 2010 کو منایا گیا تاکہ تیزی سے معدوم ہوتی ہوئی چڑیوں کی مختلف اقسام کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالہ اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ملک بھر میں چڑیوں کی حفاظت کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیموں ،جانوروں کے حقوق کی سرگرم اداروں اور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور خوبصورت چڑیوں کی بقا کیلئے آگاہی فراہم کی گئی۔