اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سنگل ونڈوکمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کا عمل شروع کیا گیا ہے، جاری مالی سال میں پاکستان سنگل ونڈوکے پہلے مرحلہ پرعمل درآمد کیلئے ایک ترقیاتی ٹیم کام کر رہی ہے اوراس ضمن میں معلومات کے تبادلہ کیلئے نادرا، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور ون لنک سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ …
پاکستان سنگل ونڈوکمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کا عمل شروع کیا گیا ہے، جاری مالی سال میں پاکستان سنگل ونڈوکے پہلے مرحلہ پرعمل درآمد کیلئے ایک ترقیاتی ٹیم کام کر رہی ہے ، مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت پاکستان سنگل ونڈو پر قائم سٹیئرنگ کمیٹی کاپانچواں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سنگل ونڈوکمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کا عمل شروع کیا گیا ہے، جاری مالی سال میں پاکستان سنگل ونڈوکے پہلے مرحلہ پرعمل درآمد کیلئے ایک ترقیاتی ٹیم کام کر رہی ہے اوراس ضمن میں معلومات کے تبادلہ کیلئے نادرا، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور ون لنک سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات پاکستان سنگل ونڈو پر قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں کہی گئی ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت پاکستان سنگل ونڈو پر قائم سٹیئرنگ کمیٹی کاپانچواں اجلاس جمعرات کویہاں ایف بی آر ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوا۔ کمیٹی کوبتایا گیا کہ چوتھے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پرتقریباً عمل درآمد ہو چکا ہے، پاکستان سنگل ونڈو2020ء بل پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جاچکاہے، اجلاس کوبتایا گیاکہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تبدیل شدہ پی سی ون کی منظوری دیدی ہے، پاکستان سنگل ونڈوکمپنی کاقیام عمل میں لایاگیاہے اوراعلیٰ عہدوں پرتقرریوں کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ جاری مالی سال میں پاکستان سنگل ونڈوکے پہلے مرحلہ پرعمل درآمد کیلئے ایک ترقیاتی ٹیم کام کررہی ہے اوراس ضمن میں معلومات کے تبادلہ کیلئے نادرا، سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن اور ون لنک سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس کے صدرنشین اور وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے متعلقہ قوانین، ضابطوں اورایس ای سی پی کے رہنما اصولوں کی روشنی میں 15 ستمبرتک وزارتوں کو بی آر ایس وپالیسی مداخلت کے ضمن میں ہدایات کوحتمی شکل دینے ، فوکل پرسن کی تقرری اور پاکستان سنگل ونڈوکمپنی میں تقرری کیلئے سٹئیرنگ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔








