پاکستان سوئٹزلینڈ کے ساتھ تجارت، معیشت،زراعت ، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے خواہاں ہیں' دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے' جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سوئٹزر لینڈ …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے خواہاں ہیں’ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے’ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سوئٹزر لینڈ سمیت تمام دوست ممالک کے تجربات سے استفادہ کرکے سیاحت اورزراعت سمیت معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہیں ‘ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ سوئٹزر لینڈ کے پارلیمانی وفد بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان سوئٹزلینڈ کے ساتھ اپنے 70سالہ دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان سوئٹزلینڈ کے ساتھ تجارت، معیشت،زراعت ، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اور وہاں پرسیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت سیاحت اور ایگریکلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے دوست ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر وفود کی تبادلوں سے دونوں ممالک کی اراکین پارلیمنٹ کے تجرابات میں اضافہ ہو گا،برصغیر کی تقسیم میں کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اسے حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5اگست کے اقدام کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کو کشمیر ی عوام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے، نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت نے مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیا ں برپا کر رکھی ہیں۔ سوئس وفد کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ سوئٹزرلینڈ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز اْٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کا خواہشمند ہے،دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہانی اہمیت دیتا ہے، سوئٹزرلینڈ پاکستان کے تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزز لیند پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

مزید خبریں