پاکستان سٹاک ایکسچینج میںمسلسل دوسرے روز تیزی کارحجان برقرار، کے ایس ای 100 انڈکس میں 19.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد31242.19 پوائنٹس پربندہوا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روز تیزی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس میں 19.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد31242.19 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 18 کروڑ،55 لاکھ،94 ہزار،870 پوائنٹس پرکا لین دین ہوا جن کی مالیت 7.481 ارب روپے تھی۔کل 354 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 131 میں …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روز تیزی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس میں 19.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد31242.19 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 18 کروڑ،55 لاکھ،94 ہزار،870 پوائنٹس پرکا لین دین ہوا جن کی مالیت 7.481 ارب روپے تھی۔کل 354 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 131 میں کمی اور14 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردبدل نہیں ہوا۔میپل لیف کے 2 کروڑ،25 لاکھ، 14 ہزار، حیسکول کے ایک کروڑ، 9 لاکھ،24 ہزار اورفوجی سیمنٹ کے 95 لاکھ ، 58 ہزار، 500 حصص کی خرید وفروخت ہوئی ۔ یونی لیورفوڈزکے حصص میں سب سے زیادہ 500 روپے اوررفحان میز کے فی حصص قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا۔نیسلے پاکستان کے فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 249.98 روپے اورسفائیرٹیکسٹائل کے فی حصص قیمت میں 54.36 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔