اکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,006.58 پوائنٹ بڑھ کر 164,045.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 309 کی قیمتوں میں اضافہ، 145 میں کمی اور 115 کمپنیوں کے حصص کے نرخوں میں استحکام رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,006.58 پوائنٹ بڑھ کر 164,045.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 309 کی قیمتوں میں اضافہ، 145 میں کمی اور 115 کمپنیوں کے حصص کے نرخوں میں استحکام رہا۔
ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 132.10 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 6.83 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.82 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے الیکٹرک کے 17.39 ملین، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 8.21 ملین اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 5.53 ملین حصص کا لین دین ہوا۔سکیورٹیز انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ، یونی کیپ مداربہ اور شہزاد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ حصص کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سرفہرست کمپنیاں رہیں۔








